English

وژن (بصیرت):

کارکردگی اور دیانتداری کی بنیاد پرپاکستان و بیرون ملک کے ادارتی و نجی صارفین کے لیے بہترین اور خودمختار پورٹ فولیو مینیجر کی حیثیت سے ساکھ بنانا۔

مشن:

ریٹائرمنٹ فنڈز کے بینیفشریز، صاحب ثروت افراد اور خاندانوں کو محفوظ مالی مستقبل فراہم کرنا۔

کمپنی رجسٹریشن نمبر:

ہماری کمپنی رجسٹریشن نمبر ہے K-0061495

قومی ٹیکس نمبر:

ہمارا قومی ٹیکس نمبر 6-2925618 ہے۔

کمپنی اسٹیٹس:

کمپنیز آرڈیننس، 1984 کے مطابق ہم ایک میڈیم سائز کمپنی ہیں۔

آڈیٹرز:

ہمارے اندرونی آ ڈیٹرز اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی ہیں جبکہ ہمارے بیرونی آڈیٹرز کے پی ایم جی تاثیر ہادی اینڈ کمپنی ہیں۔

لیگل ایڈوائزر:

ہمارے لیگل ایڈوائزر امین بندوکڑا اینڈ کمپنی ہیں۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز:

ہمارا بورڈ آف ڈائریکٹرز مندرجہ ذیل پیشہ ور افراد پر مشتمل ہے:

ڈاکٹر محمد نشاط - آزاد ڈائریکٹر:

ڈاکٹر نشاط آڈٹ کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی آف آکلینڈ، نیوزی لینڈ سے اکنامکس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہوئی ہے۔ڈاکٹر نشاط انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن، کراچی میں اکنامکس اور فائنانس کے پروفیسر اور بزنس ایڈمنسٹریشن فیکلٹی کے ایسوسیئٹ ڈین ہیں۔

ندیم جدی - ڈائریکٹر:

ندیم جدی کمپنی کے بانی سی ای او اور چیف انویسٹمنٹ آفیسر ہیں۔ندیم جدی ایک تجربہ کار انویسٹمنٹ بینکر ہیں جنہیں سٹی گروپ کے مرجرز اینڈ ایکویزیشن اور کریڈٹ اینڈ رسک مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ۱۷ سال کام کرنے کا تجربہ حاصل ہے۔ وہ کمپنیز اور انڈسٹریز کے بنیادی انویسٹمنٹ اینالیسس میں مہارت رکھتے ہیں۔

نوید احد- ڈائریکٹر:

نوید احد نے یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور سے بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی ہوئی ہے۔نوید احد اے جے آر میٹل فیبریکیٹرز لمیٹڈ کے مشترکہ بانی اور ڈائریکٹر ہیں۔ ان کی کمپنی ہونڈا اور یاماہا کو آٹو پارٹس فراہم کرتی ہے۔نوید احد کی اقتصادی سرگرمیوں کی سمجھ بوجھ ہمارے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔

ریحان ریا ض - ڈائریکٹر:

ریحان ریاض نے یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور سے بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی ہوئی ہے۔ریحان ریاض اے جے آر میٹل فیبریکیٹرز لمیٹڈ کے مشترکہ بانی اور سی ای او ہیں۔ ان کی کمپنی ہونڈا اور یاماہا کو آٹو پارٹس فراہم کرتی ہے۔ریحان ریاض کی اقتصادی سرگرمیوں کی سمجھ بوجھ ہمارے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔

شیئر ہولڈنگ کی ترتیب:

شیئر ہولڈنگ کی ترتیب
بتاریخ ۳۰ ستمبر ۲۰۱۷
شیئر ہولڈرز کی تعداد
شیئرہولڈنگ
کل شیئر ہولڈنگ

تک
سے
432
500
1
4
9,520
10,000
500
1
22,610
15,000
10,001
2
86,438
100,000
15,001
1
119,000




8

معاون کمپنیاں:

آرکد کنسلٹنٹس پرائیویٹ لمیٹڈ (سابقہ آرکد کنسلٹنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ) میگنس انویسٹمنٹ ایڈوائزرز لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی ہے۔ آرکد مالیاتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ہے جو میوچوئل فنڈز اور انشورنس کی تقسیم و تشہیر کے کاروبار سے وابستہ ہے۔

میگنس میوچوئل فنڈز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رجسٹرڈ رکن بھی ہے۔